گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں.. ابراہیم کھر


اپوزیشن کے خوف سے فسطائی حکومت بدترین ہتھکنڈوں پہ اتر آئی ھے. گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں. اس بات کا اظہار مسلم لیگ کے ن کے رہنما ملک ابراہیم کھر صاحب نے اپنی رہائش گاہ پہ کیا. واضح رھے کہ
پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ کے سلسلے میں مسلم لیگ نواز کے سرکردہ رہنما سابق ایم پی اے #انجینئرملک_بلال_احمدکھر اور ڈویژنل صدر ڈیرہ غازی خان ایم پی اے #مہراعجازاحمداچلانہ کو پولیس نے مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر بلال کھر کا کہنا تھا کہ یہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی شکست ہے۔ کارکنوں کی گرفتاری سے تحریک میں جان ڈالی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی رہی ہے۔ گرفتاریاں کر کے حکومت نے جلسہ سے پہلے ہی جلسے کو کامیاب بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان جلسہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ اگر جلسہ گاہ آنے سے کارکنوں کو روکا گیا تو جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور چوک میں جلسہ گاہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امن ہیں اور ملکی سلامتی کے لئے متحد ہیں، مگر حکومت نے ہمارے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی تو امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداران کو گرفتار کرکے حکومت نے آمریت کی یاد رازی کر دی ہے۔ کچھ بھی ہو جائے ملتان جلسہ ہو کر رہے گا اور عوام کا جم غفیر سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں