حسین کھچی.. ایک ابھرتا سورج

#فخربلدیہ_یوسی_32_حسین_کچھی_زبردست_خراج_تحسین
محمدی محلہ یوسی۔۔32 بلدیہ ٹائون کے ابھرتے ہوئے اسکیچ آرٹسٹ اور ہمارے ہونہار طالبعلم حسین کچھی اور انکی ٹیم کی اسکیچنگ تصاویر کی سندھ اسمبلی میں نمائیش پر محترمہ فریال ٹالپر صاحبہ اور منسٹر ایجوکیشن محترم و مکرم برادرم سعید غنی اور تمام شرکاء کا زبردست خراج تحسین
#خصوصی_رپورٹ
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور و دیگر اراکین سندھ اسمبلی کا “عکسِ بھٹو” عنوان سے منعقدہ نمائش کا دورہ۔
ضلع جنوبی پی پی پی کے صدر خلیل ہوت، ایم پی اے شازیہ کریم سنگھار پیپلز یوتھ سندھ کے وائس پریذیڈنٹ نادر گبول نے ٹیم عکس بھٹو کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔ ‘عکسِ بھٹو نمائش’ میں لیاری سے تعلق رکھنے والے بچوں و نوجوان آرٹسٹس کی تصاویر رکھی گئی
ان میں ایک ہونہار آرٹسٹ بلدیہ ٹائون کے #حسین_کچھی بھی تھے
ایم پی اے فریال تالپور اور دیگر اراکین نے پی پی لیاری کے ورکرز اور آرٹسٹس کے کام کی تعریف کی۔ ٹیم عکسِ بھٹو کی جانب سے یہ اسکیچس خصوصی طور پر شہید بھٹو، بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بنائی گئی تھیں۔
ہم پی۔ایس۔115/91نظریاتی جیالوں کی طرف سے حسین کچھی سمیت لیاری کے ہونہار بچوں اور طالبعلموں کو اس فن مصوری پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں
Regards:Sir Muhammad Sharif Memon Naqshbandi
Former Information Secretary PPP,Ps.115/91

اپنا تبصرہ بھیجیں