ٹھرکی.. صدف چوہدری

آپ نے گلی محلے میں تو ٹھرکی دیکھے ہوں گے، مگر کیا آپ ایک ٹھرکیوں کی ایک اور نسل سے واقف ہیں؟؟
ٹھہریں، میں بتائے دیتی ہوں۔۔ٹھرکی نمبر انباکس۔۔
یہ شرافت کا لبادہ اوڑھے چالاک ٹھرکی ہوتے ہیں،عرف میسنے ٹھرکی۔۔ سب سے پہلے ریکوسٹ بھیجیں گے، اب بندہ بڈھا بابا، یا بھائی سمجھ کے یا اہل ذوق سمجھ کے ایڈ کر بھی لے، تو محترم سیدھے ٹھاہ کر کے انباکس آ وجتے ہیں۔۔
اتنے پکے سچے مسلمان ہوتے ہیں کہ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ سے کم بات ہی نہیں کرتے۔۔پھر آتے ہیں بھائی چارے کا خیال رکھتے ہوئے حال چال پوچھنے پہ۔۔اب بندہ دو لگا کے کہے میاں جب ہم آنلاین ہیں تو مطلب ظاہر ہے کہ سانسیں چل رہی ہیں، سوہنی دھرتی کے اوپر کی قدم ہیں تو فیسبک پہ گھوم رہے ہیں۔۔اب قبر کے اندر تو موبائل چلنے سے رہا۔۔
خیر اگر جواب نہ دو تو اتنے میسج کرتے ہیں کہ اگلے بندے کو پاگل خانے سے بھاگے ہوئے مریض سا شبہ ہونے لگتا ہے۔۔اب بندہ انفرینڈ کرے، سپام میسجز میں ڈال دے تو اسی وقت ریکوسٹ بھیج کر میسج کھڑکا دیتے ہیں کہ صاحبہ معاف کرنا۔۔آپ تو غصہ مان گئی ۔۔ سنیں آپ شاعرہ ہیں؟؟ آپ ناول لکھتی ہیں؟؟ ارے مجھے آپ کی شاعری بہتتتتتتت پسند ہے۔۔کیا ہی گجب لکھتی ہو۔۔الگ تخیل۔۔واہ واہ۔۔
اور پھر آتے ہیں ٹھرکی شاعر۔۔ان کے تو کیا ہی کہنے۔۔پہلے محترم بیٹی۔۔کاکی۔۔بہن۔۔باجی۔۔بول کر کہیں گے کہ آپ بہت آگے جائیں گی، عروض سیکھ لیں۔۔ (میں نے کیا اشتہار لگائے تھے کہ عروض سیکھنے کے لیے آسامی چاہیے ۔۔؟؟)
مجھے بہت سی لڑکیوں نے کہا تھا لیکن میں ٹھہرا تھوڑا شرمیلا، میں نے انکار کر کے کہا باجی جی۔۔مجھے نا لڑکی ذات سے شرم آتی ہے۔۔اس لیے میں نہیں سکھا سکتا۔۔
لیکن کاکی میں آپ کو عروض سیکھاؤں گا۔۔میں ان سب کو کہتی ہوں کہ چل نکل۔۔چھٹی کر۔۔
تینوں میں آکھایا کہ عروض سکھا؟؟ آیا وڈا شاعر۔۔ایتھے سارے ہی ٹھرکی آ۔۔جاہل لوگ۔۔ابے کچھ حیا کر لیا کرو۔۔
اور ہاں بہت سے لوگوں کے سکرین شاٹس لے کر لگا سکتی تھی مگر مجھے شوق نہیں کسی کو یوں سر راہ نیلام کرنے کا، سمجھے آپ ٹھرکی حضرات؟؟
ابھی ایک منٹ میں تم لوگوں کی شاعری کی پھیکی دکان اور پھیکی پڑ جاتی۔۔ لٹیا ہی ڈوب جاتی سب کی۔۔
دماغ کی دہی بنا دی سب نے۔۔ ابے جاؤ، امی کو بولو کہ بریانی بنا دے، ساتھ جو دوسروں کے دماغ کا رائتہ بناتے ہو، وہ کھا لینا۔۔
ہضم نہ ہو تو کوک سے کام چل جائے گا۔۔پھر بھی آرام نہ آیا تو اپنی شاعری جیسا نیم حکیم ڈھونڈ لینا۔۔
ہونہہ وڈے آئے۔۔
#صدف چوہدری

اپنا تبصرہ بھیجیں