دوست مزاری کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف گھیرا تنگ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکرسرداردوست مزاری کے اقدامات کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کریں گے، کمیٹی عدالتی فیصلے کی آڑ میں سردار دوست مزاری کے قانون سے تجاوز اقدامات کا جائزہ لے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے، رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، اعجاز چوہدری، مسرت جمشید چیمہ، مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، معظم جتوئی، حسان خاور، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں 25 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر پیش آنے والے تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا گیا، اور پی ٹی آئی قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 25 مئی کو تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے گی، اور آئندہ ہفتے اس ٹیم کے حوالے سے حکومت پنجاب نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیم 25 مئی کو تشدد میں ملوث پولیس افسران کی نشاندہی کرے گی، ٹیم ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں